ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: گوا سے لائی گئی 157لیٹر گیر قانونی شراب ضبط

کاروار: گوا سے لائی گئی 157لیٹر گیر قانونی شراب ضبط

Tue, 19 Jan 2021 12:59:38    S.O. News Service

کاروار،19؍جنوری(ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے امدلی میں غیر قانونی طورپر ایک گھر میں چھپا کر رکھی گئی 157لیٹر گوا کی شراب پولیس نے ضبط کرلی ہے۔

بتایا جاتا ہےکہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےڈی وائی ایس پی اروند کلگجی اور سرکل انسپکٹر سنتوش شیٹی کی رہنمائی میں دیہی سب انسپکتر ریونا سدپا اوردیگر عملے کی مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا اور46ہزار روپے مالیت کی شراب ضبط کرلی۔

پولیس کی چھاپہ ماری کے بعد ملزم موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔


Share: